تازہ ترینعلاقائی

ضلع بہاول نگر میں گندم کی خریداری کاعمل شروع کر دیا گیا

بہاول نگر(رانا فیصل رحمن) حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع بہاول نگر میں گندم کی خریداری کاعمل شروع کر دیا گیا جس کے لئے 15اپریل سے بار دانہ کی تقسیم جاری ہے اور اب تک بار دانہ کی ساڑھے آٹھ لاکھ بوری زمینداروں میں تقسیم کردی گئی ہے ضلع بہاول نگر میں امسال گندم کی خریداری کا ٹارگٹ دو لاکھ چودہ ہزار ٹن مقرر کیا گیا ہے اور محکمہ خوراک نے ٹارگٹ کے مطابق اکیس لاکھ چالیس ہزار بوری خریدنے کے لئے ضلع کی متعلقہ تحصیلوں میں بائیس خریداری مراکز قائم کیے گئے ہیں اور کاشتکاروں سے 1200روپے فی چالیس کلو گرام کے حساب سے گندم خریدی جائے گیاور ان مراکز پر کاشتکاروں کے لئے تمام تر سہولیات مہیا کی گئیں ہیں کاشتکار حضرات بار دانہ نہ ملنے کی صورت میں ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر سے رابطہ کر سکتے ہیں دریں اثناء ڈی سی او کی ہدایت پر گندم کی خریداری مہم کو شفاف اور منظم رکھنے کے لئے تمام تر انتظامی مشینری متحرک رہے گی تاکہ گندم کے کاشتکاروں کو تمام ممکنہ سہولیات مہیا کی جا سکیں اور ان کے مفادات کا تحفظ کیا جاسکیڈی سی او بہاول نگر عبدالمعیدخان نے ہدایت کی ہے کہ آڑھتیوں اور مڈل مین کے کردار کی حوصلہ شکنی کی جائے تاکہ حقیقی کاشتکاروں کو کوئی مشکل پیش نہ آئے اور حکومت پنجاب کی پالیسی اور گائیڈ لائین پر سختی سے عمل در آمد کو یقینی بنایا جائے تاکہ کسی جگہ بے قائدگیوں کا احتمال نہ رہے انہوں نے مزید کہا کہ خریداری مراکز پر پہلے آؤ پہلے پاؤ کی پالیسی پر سختی سے عمل در آمد کروایا جائے اور کاشتکاروں کو کم وزن سمیت دیگر شکایات کا فوری ازالہ ہونا چاہئے انہوں نے کہا کہ خریداری مراکز پر ایسی حکمت عمل اختیار کی جائے کہ خریداری مراکز پر ٹرالیوں کی لمبی قطاریں نہ لگیں اور کسی قسم کی سفارش یا اثر و رسوخ کو خاطر میں لائے بغیر سب سے یکساں سلوک کیا جائے.۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button