لاہور(نمائندہ سپورٹس)اس سال اکتوبر میں متحدہ عرب امارات میں آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے بعد پاکستان یو اے ای میں ہی نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کی میزبانی بھی کرے گا۔ورلڈکپ 2015کی تیاری کوسامنے رکھتے ہوئے پاکستان ٹیم میزبان آسٹریلیااورنیوزی لینڈکیخلاف زیادہ میچزکھیلناچاہتی ہے،ذرائع کے مطابق نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کاشیڈول فائنل کیاجارہاہے، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ ، پانچ ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی کھیلا جائے گا، پاکستان ٹیم کی آسٹریلیااورنیوزی لینڈمیں سیریزکرانیکی کوششیں بھی جاری ہیں، امکان ہے کہ پاکستان ٹیم میگا ایونٹ سے پہلے نیوزی لینڈ جائے گی جہاں دو ون ڈے میچز کھیلے جائیں گے۔