تازہ ترینعلاقائی

عوامی تحریک ضلع بہاولنگر کے زیر اہتمام افواج پاکستان ،آئی ایس آئی کے ساتھ ا ظہار یکجہتی کا بھر پور مظاہرہ

(رانا فیصل رحمن)بہاولنگرمیں پاکستان عوامی تحریک کے زیر اہتمام بہاولی چوک پر پاکستان کے تحفظ اور افواج پاکستان ،آئی ایس آئی کے ساتھ ا ظہار یکجہتی کابھر پور مظاہرہ کیا گیا پر امن مظاہرے میں کثیر تعداد میں کارکنان کی شرکت کی جنہوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈ ا ٹھا رکھے تھے جن پر پاک فوج کی حمایت میں نعرے درج تھے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان عوامی تحریک ضلعی صدر حاجی شیخ محمد ایوب ، ضلعی آرگنائزر طارق وٹو اورتحصیل صدر منہاج القرآن جمال احمد نے کہاکہ پاکستان عوامی تحریک آئی ایس آئی اور پاک فوج کے جوانوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتی اور آئی ایس آئی پاکستان کی بقاء و سلامتی میں اہم رول ادا کر کے دشمنوں کے عزائم ناکام بنا رہی ہے پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے اور کسی صورت میں اس عظم ادارے کی کردار کشی برداشت نہیں کریں گے پاکستان اگر جسم ہے تو اس جسم میں جان پاکستانی فوج کے دم سے ہے افواج پاکستان ہماری نظریاتی سرحدوں کی محافظ ہے فوج کے ہزاروں جوان اس ملک پاکستان کی سلامتی کی خاطر دہشت گردی کی جنگ میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر چکے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں  راولپنڈی تباہی سے بچ گیا،ٹیکسلا سے بارود سے بھری گاڑی برآمد،2 دہشت گرد گرفتا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker