پاکستانتازہ ترین

‏‪پوری قوم اپنی بہادر افواج کی پشت پر ہے،وزیراعظم پاکستان

اسلام آباد(بیوروچیف) وزیراعظم میاں محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ ملکی دفاع کے استحکام کیلئے افواج اور عوام کے باہمی رشتے کو کبھی کمزور نہیں ہونے دیا جائےگا،،‏‪پوری قوم اپنی بہادر افواج کی پشت پر ہے،‏‪‫مسلح افواج قابل فخر قومی اثاثہ ہیں۔ یوم شہداء کے موقع پر اسلام آباد سے جاری ایک بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ اج کا دن ہمیں وطن عزیز کے ان بہادر جانبازوں کی یاد دلاتا ہے جنہوں نے اپنی جانیں مادر وطن کے دفاع کی نذر کردیں اور اپنے لہو سے ایثار قربانی کی تابندہ تاریخ رقم کی،،قوم کے کل کی خاطر اپنا اج قربان کردینے والے یہ عظیم فرزند ہمارے محسن ہیں۔ وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ شہیدوں کا مقدس لہو مسلح افواج کے جوانوں اور افسروں کے دلوں میں دفاع وطن کے عزم کو زندہ رکھے گا،،مبارک باد کے لائق ہیں وہ والدین جن کی آغوش میں قوم کے ان بہادر بیٹوں نے پرورش پائی۔ پوری قوم ان شہیدوں اور غازیوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہے، یہ شہدا مسلح افواج کےماتھے کا جھومر ہیں،سرحدوں کا محافظ ہونے کے سبب، شہیدوں اور غازیوں کی روشن تاریخ رکھنے والی مسلح افواج ہمارا قابل فخر قومی اثاثہ ہیں۔پاکستان کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدا کے خاندانوں کی دیکھ بھال ہمشہ ہماری بڑی ترجیح رہے گی۔ وزیراعظم نےکہا کہ دفاع پاکستان کے مقدس مشن کیلئے پوری قوم اپنے بہادر افواج کی پشت پر ہے۔ ملکی دفاع کے استحکام کیلئے افواج اور عوام کے اس باہمی رشتے کو کبھی کمزور نہیں ہونا دیا جائے گا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!