لاہور(نمائندہ خصوصی) معروف گلوکار جواد احمد نے "برابری” کے نام سے سیاسی جماعت بنانے کا اعلان کر دیا۔ایوان اقبال لاہور میں مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے گلوکار جواد احمد نے کہا کہ مزدور ہمارے ملک کا اثاثہ ہیں ان کے حقوق کی جنگ لڑتے رہیں گئے۔ انہوں نے کہا کہ "برابری ” کے نام سے سیاسی جماعت قائم کر دی۔ اس سے اب مزدور، طلبہ انجئینرز ملک میں حکمرانی کریں گئے۔ تقریب سے دیگر رہنماوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مزدوروں کو تمام سہولتیں فراہم کی جائیں اور ان کے ساتھ ہونیوالی زیادتی اور نااانصافیوں کاسلسلہ بند ہونا چاہیے۔