تازہ ترینکھیل

وقار یونس پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ ہوں گے، ذرائع

لاہور(نمائندہ سپورٹس) قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کا اعلان چھ مئی کو کیا جائے گا،سابق کپتان وقار یونس ہیڈ کوچ کا عہدہ سنبھالیں گے۔پاکستا ن کرکٹ بورڈ قومی ٹیم کے لیے کوچنگ اسٹاف کی تلاش میں ہے جس کے لیے 5مئی تک ہیڈ کوچ سمیت کئی عہدوں کے لیے درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اب تک موصول ہونے والی درخواستوں کے مطابق سابق کوچ وقاریو نس ہی ہیڈ کوچ کے مضبوط ترین امیدوار ہیں،پی سی بی کے ایک اعلیٰ عہدیدار کے مطابق بورڈ کی قائم کردہ کوچ کمیٹی چھ مئی کو تمام درخواستوں کا جائزہ لے گی اور ناموں کو فائنل کرے گی،کمیٹی کو یہ بھی اختیار ہے کہ فیلڈنگ کوچ یا اسٹرنتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچ کے لیے وہ از خود بھی کسی کوالیفائڈ کوچ سے رابطہ کر سکتی ہے۔ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ چھ مئی کو وقار یونس کو قومی ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کرنے کا اعلان کردیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button