پاکستانتازہ ترین

وفاقی حکومت نے مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی مخالفت کردی

کراچی(دانیال خان) وفاقی حکومت نے پرویزمشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی مخالفت کردی، وفاقی حکومت نے سندھ ہائیکورٹ میں جواب جمع کرادیا۔ وفاقی حکومت کے جواب میں کہا گیا ہے کہ سندھ ہائیکورٹ کو پرویزمشرف ای سی ایل کیس سننے کا اختیار نہیں، مشرف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے احکامات سپریم کورٹ نے دیے، فیصلے کے خلاف اپیل ہائی کورٹ میں نہیں کی جاسکتی۔ جواب میں مزید کہا گیا ہے کہ پرویز مشرف نے اپنی درخواست میں حقائق چھپائے، آرٹیکل 199کے تحت ریلیف نہیں دیا جاسکتا، پرویز مشرف4 اہم مقدمات میں نامزد اورضمانت پر ہیں اور ان پر سنگین نوعیت کے الزامات ہیں، انہیں ملک چھوڑنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ وفاقی حکومت کے جواب میں کہا گیا ہے کہ پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کا مقدمہ بھی درج ہے جس کی سزا موت ہے، وہ سزا ملنے کے امکانات کے پیش نظر ملک سے باہر جانا چاہتے ہیں، ان پرخصوصی عدالت میں فرد جرم عائد کی جاچکی ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button