تازہ ترینعلاقائی

پھولنگر:غیراعلانیہ طویل لوڈ شیڈنگ ختم نہ ہوئی توواپڈا دفاتر کے باہرعوام کے ہمراہ دھرنا دیں گے،صدرپریس کلب

بھائی پھیرو(نامہ نگار) صحافیوں کے حقوق کے تحفظ اور ان کے مسائل حل کرانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے ۔ غیر اعلانیہ طویل لوڈ شیڈنگ ختم نہ ہوئی تو واپڈا دفاتر کے باہر عوام کے ہمراہ دھرنا دیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار صدر پریس کلب بھائی پھیروملک عبدالحفیظ شاہد اور دیگر نے پریس کلب بھائی پھیرو کے نائب میڈیا سیکرٹری سعید الحسن نظامی کی طرف سے مقامی ہوٹل میں دئیے گئے ظہرانہ کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ صحافی اپنے قلم کے ذریعے ،ظلم ، جبر ،اور معاشرتی نا انصافیوں کے خلاف جہاد کر رہے ہیں ۔ اور وہ مشکل ترین حالات کے باوجود اپنے صحافتی فرائض احسن طریقے سے بروئے کار لا رہے ہیں ۔ لہذا حکومت کا بھی فرض ہے کہ وہ صحافیوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے ۔ایک قراداد میں بھائی پھیرو اور گردونواح میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ پر اظہار افسوس کیا گیا اور کہا گیا کہ واپڈا نے غیر اعلانیہ اور طویل لوڈ شیڈنگ کر کے عوام کا جینا حرام کر دیا ہے اگر غیر اعلانیہ لوڈ شیدنگ بند نہ ہوئی تو عوام کے ہمراہ واپڈا دفاتر کا گھیراؤ کیا جائے گا۔ تقریب میں ،گلزار احمد ملک،سید آصف جمیل نقوی،ملک شہزاد علی بابر، ظہور احمد ساجد ، نعیم سلطان ،محمداسماعیل ، یاسین یاس جوائنٹ مقصود احمد بھٹی اور دیگر صحافیوں نے بھی خطاب کیا ۔

یہ بھی پڑھیں  پشین:جیل کے سامنے نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ،انسپکٹرجاں بحق

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker