پاکستانتازہ ترین

راولپنڈی انتظامیہ کا طاہرالقادری کو ریلی کی اجازت دینے سےانکار

راولپنڈی(بیوروچیف) شہر راولپنڈی ضلعی انتظامیہ نے عوامی تحریک کو ریلی کی اجازت دینے سے انکارکردیا ۔۔پی اے ٹی نے گیارہ مئی کوریلی کی اجازت مانگی تھی۔
ذرائع کے مطابق، ضلعی انتظامیہ نے حساس اداروں کی رپورٹس پر ریلی کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا۔ حساس اداروں نے ریلی پر دہشت گرد حملوں کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ پاکستان عوامی تحریک نے لیاقت باغ سے کمیٹی چوک تک ریلی کی اجازت مانگی تھی۔ اجازت نہ ملنے کے باوجود ریلی کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اورکارکنوں کو ایس ایم ایس کے ذریعے احتجاج میں شرکت کی دعوت جا رہی ہے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!