تازہ ترینعلاقائی

جھنگ:محکمہ مال کےاہلکاروں کاپولیس کے ہمراہ قبضہ دلوانے کی خاطرچادراورچاردیواری کا تقدس پامال کردیا

جھنگ(تحصیل رپورٹر)اپنے اختیارات کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے محکمہ مال کے اہلکاروں نے پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ قبضہ دلوانے کی خاطر چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے کمروں سے سامان نہ نکالنے پر عورتوں پر تشدد تالے توڑ کر سامان باہر بکھیر دیا اور کمرے کی چھت کو آگ لگا دی اہلکاروں نے غلیظ گالیوں کی بھی بوچھاڑ کر دی ۔واقعہ کے مطابق گزشتہ روز گرداور حاجی ریاض پٹواری عمر فاروق پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ نواحی علاقہ موضع رتہ متہ کے رہائشی اور عرصہ پچاس سال سے مقیم سلطان ولد جہاناں اعوان کے گھر پہنچے محکمہ مال اور پولیس کے اہلکاروں نے کہا کہ ہمارے پاس ہائی کورٹ کا آرڈر ہے کہ آپ بارہ ایکڑ رقبہ بمعہ کاشت کی گئی فصل اور مکانوں کا قبضہ آپ کے بھائی رمضان کو دینا ہے ان کے انکار پر محکمہ مال اور پولیس کے اہلکاروں نے چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے سلطان کے گھر داخل ہو گئے مکانوں سے سامان نہ اٹھانے پر اہلکاروں نے عورتوں پر تشدد کرتے ہوئے مکانوں کے تالے توڑ کر سامان باہر بکھیر دیا اور ایک کمراہ کی چھت کو آگ لگا دی جو جل کر راکھ بن گئی اس موقع پر محکمہ مال اور پولیس کے اہلکاروں کو سلطان نے کہاکہ ہم عرصہ پچاس سال سے اسی رقبہ میں مقیم ہیں اب سامان اور بچوں کو کہاں لے جاؤں مجھے ٹائم دو تو گرداور نے اپنے اختیارات کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے غلیظ گالیوں کی بو چھاڑ کر دی اس موقع پردو لیڈیز پولیس اہلکار بھی تھیں جو تین ایکڑ کے فاصلے پر گاڑ ی میں بیٹھی رہیں پولیس چوکی منڈی شاہ جیونہ نے دونوں فریقین کے تین تین افراد کو اپنی حراست میں لے لیا متاثرہ خاندان نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف ،چیف جسٹس آف پاکستان ،آئی جی پنجاب ،ڈی آئی جی فیصل آباد ،ڈی پی او جھنگ اور ڈی سی او جھنگ و دیگر محکمہ مال کے متعلقہ افسران بالا سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

یہ بھی پڑھیں  ڈسکہ:دومختلف واقعات میں زمین کے تنازعات پر 2 خواتین سمیت دو افراد لہولہان

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker