لاہور(نمائندہ سپورٹس) پی سی بی نے نیوزی لینڈ سے ہوم سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا جس کے تحت دونوں ممالک کے درمیان سیریز 3 ٹیسٹ، 5 ون ڈے اور ایک ٹی 20 میچ پر مشتمل ہوگی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان متحدہ عرب امارات میں سیریز کھیلی جائے گی۔ پاک کیوی سیریز 5 نومبر سے 19 دسمبر تک جاری رہے گی۔ سیریز کا آغاز 5 نومبر سے 3 روزہ میچ سے ہوگا، سیریز کے دوران دونوں ٹیموں کے درمیان 3 ٹیسٹ ، 5 ون ڈے اور ایک ٹی 20 کھیلا جائے گا۔ واضح رہے کہ قومی ٹیم متحدہ عرب امارات ہی میں 3اکتوبر سے یکم نومبر تک آسٹریلیا کے خلاف بھی سیریز کھیلے گی۔
یہ بھی پڑھیے :
نظریہ پاکستان اور ہمارے سپہ سالار کا بیان!
اپریل 29, 2013
کترینہ کیف کو چوتھا خان قراردے دیا گیا
اگست 5, 2012