تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:بس اورٹریکٹرٹرالی کی ٹکرایک شخص ہلاک ،بیس افراد شدید زخمی

بھائی پھیرو(نامہ نگار) بھائی پھیرو ۔بس اور ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے ایک شخص ہلاک ۔ چار عورتوں سمیت بیس افراد شدید زخمی ۔ نازک حالت میں چھ زخمیوں کو لاہور منتقل کر دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق لاہور سے بس نمبر LES 5155بہاولنگر کی طرف جا رہی تھی کہ جب وہ دینا ناتھ اڈا کے قریب پہنچی تو دینا ناتھ کی طرف سے ایک اینٹوں بھر ی ٹریکٹر ٹرالی نمبر LRC 4891 اچانک سڑک کے درمیان آ گئی ۔جس کی وجہ سے بس شدید دھماکہ کے ساتھ ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی جس کی وجہ سے بس کا ڈرائیور محمد ناصر سکنہ بہاولنگر موقع پر ہلاک ہو گیا ۔ جبکہ بس کا کنڈکٹر محمد لطیف ، گن مین محمد اسلم ، چار عورتیں اور چودہ مرد شدید زخمی ہو گئے ۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی جس نے زخمیوں کو دینا ناتھ کے ریڈ کریسنٹ ہسپتال میں پہنچایا ۔جہاں پر چھ شدید زخمیوں کو نازک حالت میں لاہور ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

یہ بھی پڑھیں  دادو:زمزمہ گیس کمپنی کے خلاف مقامی دہیاتوں کا احتجاج

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker