بھائی پھیرو(نامہ نگار) سرائے مغل پولیس نے چھاپہ مار کر تین بد نام زمانہ منشیات فروش کے قبضہ سے تین سو بیس جعلی ولائتی شراب کی بوتلیں برآ مد کر لی ۔ملزمان کیمیکل کے ذریعے زہریلی شراب بنا کر اُ س پر ولائتی شراب کے لیبل لگا کر سپلائی کرتے تھے ۔تفصیلات کے مطابق سرائے مغل پولیس کے ایس ایچ او انسپکٹر عمران سعید کو اطلاع ملنے پر انہوں نے ایک پولیس پارٹی کو بدنام زمانہ منشیات فروشوں کے اڈوں پر چھاپہ مارنے کے لئے بھیجا ۔جنہوں نے نواحی گاؤں ججہ کلاں میں چھاپہ مار کر ملزمان باغ علی جٹ ،اور ناصر سعید رحمانی کو کیمیکل سے شراب بنا کر اُس پر ولائتی شراب کو لیبل لگا تے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا اور انکے قبضے سے تین سو بوتل شراب برآ مد کر لی ایک دوسرے اڈے پر چھاپہ مار کر ایک اور منشیات فروش حمید مسیح کے قبضے سے بیس لٹردیسی شراب برآ مد کر لی ۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ موضع ججہ کلاں میں شراب کشید کرنے کی بھٹیاں جگہ جگہ لگی ہوئیں ہیں اور پولیس ان با اثر افرا د کے کارندوں پر ہاتھ ڈالنے سے کتراتی تھیں ۔ مگر موجودہ ایس ایچ او نے آ تے ہی بڑے بڑے منشیات فروشوں کو پکڑ کر علاقے سے جرائم کے خاتمے کے لئے موثر کاروائیاں شروع کر رکھی ہیں