تازہ ترینعلاقائی

بارکھان: پورے ملک میں یکساں تعلیمی نظام رائج کیا جائے۔بجٹ ایجوکیشن کیلئے 4 فیصد جی ڈی پی مختص کیا جائے۔سیمینار سے مقررین کا خطاب۔

بارکھان (نامہ نگار) پاکستان کولیشن فار ایجوکیشن کے تعاون سے انجمن اتحاد نوجوانان بارکھان کے زیر اہتمام گلوبل ایکش ویک کے سللسے میں بچوں نے ایک ریلی نکالی۔ریلی میں بچون نے بینرز ،پلے کارڈ،اور پوسٹر اٹھا رکھے تھے ریلی بازار سے گزر کر آفیسر کلب پہنچی۔ریلی کی قیادت انجمن اتحاد نوجوانان بارکھان کے صدر محمد ظفر کھیتران کر رہے تھے۔اس سلسلے مین پریس کلب بارکھان میں ایک روزہ سیمینار بھی منعقد ہوا۔سیمینار میں محمد ظفر کھیتران ڈاکٹر امیر جان ،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر فیض اللہ رند،سابق ضلعی ناظم میر حبیب اللہ کھیتران، گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن کے بارکھان کے صدر بار خان نے خطاب کیااور کہا کے میرٹ کی بنیاد پر محکمہ تعلیم میں اساتزہ کی بھرتی کو یقینی بنایا جائے۔پورے ملک میں یکساں نظام تعلیم رائج ہونا چاہئے اور گورنمنٹ سکولز کو تمام بنیادی سہولیات فراہم کی جائے تاکہ امیر و غریب کے بچے ایک ہی گورنمنٹ سکول میں تعلیم حاصل کر سکیں۔مقررین نے کہا کہ اس سال بجٹ ایجوکیشن کیلئے 4 فیصد جی ڈی پی مختص کیا جائے ۔تعلیم ہر بچے کا بنیادی حق ہے اور کوالٹی ایجوکیشن کی فراہمی کو قینی بنایا جائے۔مقررین نے کہا کہ حکومت پرائمری سکول میں دو اساتذہ کی تعیناتی عمل میں لائے تاکہ ایک استاد کی رخصتی پر دوسرا استاد سکول کو سنبھال سکے اور بچوں کی تعلیم مین کوئی خلل نہ آئے۔گورنمنٹ سکولز میں تمام بنیادی سہولیات ،پینے کا صاف پانی،بجلی ،فرنیچر فراہم کیا جائے۔مقررین نے کہا کہ والدین ،علاقائی معتبرین اور خاص کر سماجی کارکن کا یہ فرض بنتا ہے کی علاقے کی جو بچے کسی بھی وجہ سے سکول نہیں جا پا رہے انکو سکول میں داخل کرایا جا ئے۔آخر میں GTA کے صدر بار خان نے اعلان کیا ہے کہ ایسوسی ایشن آج کے بعد کسی بھی غیر حاضر استاد کا کوئی بھی ساتھ نہ دے گا

یہ بھی پڑھیں  شہہ رگ پاکستان لہو لہو

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker