تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو: تحریک انصاف ملک میں منصفانہ آزادانہ اورغیر جانبدارانہ الیکشن کویقینی بنائےگی،سردار جہانگیر

بھائی پھیرو(نامہ نگار) تحریک انصاف ملک میں منصفانہ آزادانہ اور غیر جانبدارانہ الیکشن کو یقینی بنائے گی ،تحریک انصاف کا سینکڑوں بسوں کا قافلہسرائے مغل، بھائی پھیرو،پتوکی،چونیاں اور قصور سے خورشید قصوری کی قیادت میں روانہ ہوگا۔ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف تحصیل چونیاں کے سینئر ناب صدر سردار جہانگیر شریف ڈوگر نے ہیڈ بلوکی پر سرائے مغل اور بھائی پھیرو کے صحافیوں سے گفتگو کرتے کیا۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ انتخابات میں عوام کے جمہوری حقوق پر ڈاکہ ڈالا گیا اور دھاندلی کر کے الیکشن جیتے گئے۔انشا ء اللہ تحریک انصاف ملک میں منصفانہ آزادانہ اور غیر جانبدارانہ الیکشن کو یقینی بنائے گی ،گیارہ مئی کو اسلام آباد میں عوام کا جم غفیر کرپٹ حکمرانوں کی کرپشن اور الیکشن میں دھاندلی کو بے نقاب کرے گا۔تحریک انصاف کا سینکڑوں بسوں کا قافلہ سرائے مغل، بھائی پھیرو،پتوکی،چونیاں اور قصور سے خورشید قصوری کی قیادت میں روانہ ہوگااور اس میں ہزاروں افراد عمران خاں کی کال پر جلسہ عام میں شرکت کریں گے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button