تازہ ترینکھیل

شاہد آفریدی فاﺅنڈیشن کی ویب سائٹ لانچ کردی گئی

کراچی (نمائندہ سپورٹس) پاکستان کے آل راﺅنڈر شاہد خان آفریدی کے قائم کردہ فلاحی ادارے شاہد آفریدی فاﺅنڈیشن کی ویب سائٹ کا باضابطہ طور پر افتتاح کردیا گیا۔ شاہد آفریدی فاﺅنڈیشن کی ویب سائٹ کی آفیشل لانچنگ مقامی ہوٹل میں ہوئی۔ شاہد خان آفریدی نے کہا کہ وہ رفاہی و فلاحی کاموں کے ذریعے ملک کے پسماندہ وکم مراعات یافتہ علاقوں میں مقیم محروم عوام کی خدمت کرنا چاہتے ہیں تاکہ ترقی یافتہ شہری علاقہ جات کی طرح صحت، تعلیم و علاج معالجے جیسی بنیادی انسانی ضروریات سےمحروم دور افتادہ پسماندہ علاقے بھی مذکورہ سہولیات سے برابری کی بنیاد پر مستفید ہوسکیں۔ انہوں نے کہا کہ شاہد آفریدی فاﺅنڈیشن کے مرکزی پلیٹ فارم کی بدولت وہ ملک کے چاروں صوبوں میں انتہائی منظم طریقے سے اپنی فلاحی سرگرمیوں کو تیزی سے جاری رکھنا چاہتے ہیں جس کے لئے انہیں عوام کا بھرپور تعاون درکار ہوگا۔http://www.shahidafridiofficial.com

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button