تازہ ترینعلاقائی

چنیوٹ:10مئی کو تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال بھوآنہ میں ’’صحت میلہ‘‘کا انعقاد کیا جائے گا

چنیوٹ (بیورورپورٹ)10مئی کو تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال بھوآنہ میں ’’صحت میلہ‘‘کا انعقاد کیا جائے گا جس میں تمام دن مریضوں کے مفت علاج معالجے کے علاوہ اسپیشلسٹ ڈاکٹرز ان کو اپنے قیمتی مشوروں سے بھی نوازیں گے اپنے آفس میں میڈیا کے نمائندوں کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈی ڈی ایچ او تحصیل بھوآنہ ڈاکٹر سعادت انوار نے بتا یا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر پنجاب بھر کی طرح تحصیل بھوآنہ میں بھی ’’صحت میلہ‘‘کا انعقاد کیا جارہا ہے جس میں ہمارے اپنے ڈاکٹرز حضرات کے علاوہ دیگر معروف اور ملک کے بہترین ڈاکٹرز مریضوں کا مفت چیک اپ کریں گے اور ان کو مفت ادویات فراہم کی جائیں گی باہر سے آنے والے ڈاکٹرز مختلف امراض کے اسپیشلسٹ ہوں گے جو آنے والے مریضوں کو مفت طبی مشوروں سے نوازنے کے ساتھ ساتھ ان کا علاج بھی کریں گے ڈاکٹر سعادت انوار کے مطابق تحصیل بھر میں اس سلسلہ کے حوالے تشہیر کر دی گئی ہے تا کہ وہ لوگ جو علاج اور ادویات کے اخراجات برداشت نہیں کر سکتے ان کو یہاں ریلیف دیا جائے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button