شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / سبی کوئٹہ جانے والی 220kvاور اُچ پاور سے سبی انے والی 120kvکی ڈبل سرکٹ ٹرانسمیشن لائن ٹرپ

سبی کوئٹہ جانے والی 220kvاور اُچ پاور سے سبی انے والی 120kvکی ڈبل سرکٹ ٹرانسمیشن لائن ٹرپ

سبی( ارشاد خلجی نامہ نگار)سبی کوئٹہ جانے والی 220kvاور اُچ پاور سے سبی انے والی 120kvکی ڈبل سرکٹ ٹرانسمیشن لائن ٹرپ،بلوچستان کے بیشتر اضلاع تاریکی میں ڈوب گئے،شدید گرمی سے لوگ بلک اٹھے،تفصیلات کے مطابق اُچ پاورسے سبی آنے والی 120kvکی ڈبل سرکٹ ٹرانسمیشن لائن اور سبی سے کوئٹہ جانے والی220kvڈبل سرکٹ ٹرانسمیشن لائن تیز ہواؤ اور آندھیوں کے ساتھ پیدا ہونے والے سائیکلون کے باعث ٹرپ ہو گئیں ہیں جبکہ تیز ہواؤں کے باعث بجلی کی تاریں آپس میں ٹکرانے باعث ٹوٹ گئی ہیں جس کے نتیجے میں صوبے کے پیشتر اضلاع کو بجلی کی سپلائی بند ہو گئی ہے اور علاقے تاریکی میں ڈوب گئے ہیں جبکہ شدید گرمی کے باعث لوگوں کی مشکلات میں اضافہ کے ساتھ بِلبِلہ اُٹھے ، تاہم کیسکو این ٹی ڈی سی کے انجینئرز اور اہلکار ٹرانسمیشن لائن کو بحال کرنے کے لیے حرکت میں آگئے۔

یہ بھی پڑھیں  قصور:DHQہسپتال میں ڈیلی ویجز اور میڈیکل ریپ کا راج