تازہ ترینعلاقائی

اہلسنت والجماعت چنیوٹ کی طر ف سے پاک افواج اور آئی ایس آئی زندہ باد ریلی

چنیوٹ (بیورورپورٹ)گزشتہ روزبعداز نماز جمعتہ المبارک اہلسنت الجماعت چنیوٹ کی طر ف سے پاک افواج اور آئی ایس آئی زندہ باد ریلی نکالی گئی جو محلہ گڑھا چوک صدیق اکبرؓ سے شروع ہوکر ڈسٹرکٹ پریس کلب چنیوٹ پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی جس میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی ، شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز ، پلے کارڈ اور قومی پرچم اٹھا رکھے تھے جن پر افواج پاکستان اور آئی ایس آئی کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا تھا ریلی میں تمام مذہبی ، سیاسی ، تاجر ، وکلاء اور طلبہ تنظیموں نے حصہ لیا ریلی کی قیادت ایم پی اے مولانا محمد الیاس نے کی ریلی کے شرکاء نے پاک فوج اور آئی ایس آئی کے حق میں اور جیواور جنگ کیخلاف زبردست نعرے بازی کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ میر شکیل الرحمن کیخلا ف مقدمہ درج کرکے گرفتار کیا جائے اور جنگ اور جیو پر مستقل پابندی عائد کی جائے تاکہ آئندہ کوئی ادارہ غیر ملکی ایجنڈا کی بنیاد پر ایسی سنگین غلطی کرنے کی جرات نہ کر سکے ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button