پاکستانتازہ ترین

عمران خان کی حکومت کو دھمکی

اسلام آباد (بیوروچیف) تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف خطرات سے نہیں ڈرتی، سسٹم ٹھیک ہونے تک تحریک نہیں رکے گی، میاں صاحب، وقت آ گیا ہے کہ غیر جانبدار ایمپائر کے ساتھ کھیلیں۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ہمیں قانونی طریقے سے انصاف نہیں ملا، انتخابات میں ریکارڈ دھاندلی کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں، ہم نے مڈٹرم انتخابات کا مطالبہ نہیں کیا، وزیراعظم تحریک انصاف کا راستہ نہ روکیں، کارکنوں کو راستہ نہ دیا گیا تو جمہوریت ڈی ریل ہو گی، رکاوٹوں کی وجہ سے انتشار پھیلا تو ذمہ دار حکومت ہو گی، تمام پاکستانی کل نیا پاکستان بنانے ڈی چوک پہنچیں گے، میاں صاحب ہمیشہ اپنے ساتھ ایمپائر کو ملا کر کھیلتے ہیں لیکن اب وقت آ گیا ہے کہ غیر جانبدار ایمپائر کے ساتھ کھیلا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن سچ بولنا سیکھے، منفی پراپیگنڈوں سے عوامی سیلاب نہیں رکے گا۔ عمران خان نے کہا کہ دعوت دینے کا ایک طریقہ ہوتا ہے، ٹی وی پر دعوت نہیں دی جاتی، اگر وزیراعظم نے دعوت دینا تھی تو گھر آتے یا فون کرتے، نواز شریف ہمارے مطالبات کو سنیں اور بتائیں کہ کیا ہمارے مطالبات غلط ہیں؟ مینڈیٹ چوری کرنے والوں کو سزا دلوائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت جیو کو اشتہار ات کی مد میں کروڑوں روپے کا فائدہ پہنچا رہی ہے، لوگ مہنگائی کی وجہ سے مر رہے ہیں، اسحاق ڈار سوئس بینکوں سے پیسہ واپس لانے کی باتیں کر رہے ہیں لیکن ان کا اپنا پیسہ بھی تو باہر پڑا ہوا ہے، ن لیگ والے قیمے کے نان اور پراٹھے دے کر بلانے والے لوگ ہیں، اگر سونامی نالہ لئی میں بہہ جائے گی تو حکومت کو خوف کس چیز کا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  آزمائشیں درخشاں و تابناک مستقبل کی علامت!

 

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker