تازہ ترینعلاقائی

چنیوٹ:آئل ٹینکراورٹرک میں تصادم ،دھماکہ سے تیل کی ٹینکی میں آگ لگ گئی

چنیوٹ ( بیورورپورٹ) تیز رفتار آئل ٹینکر اور ٹیک کرتے ہوئے مخالف سمت سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گیا آئل ٹینکر اور ٹرک میں تصادم کے بعد زوردار دھماکہ سے تیل کی ٹینکی میں آگ لگ گئی ایک شخص جاں بحق دو جھلس کر شد ید زخمی ہو گئے زخمیوں کو طبی امداد کیلئے فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال چنیوٹ منتقل کردیا گیا جبکہ ریسکیو اور فائر برگیڈ کے عملہ نے ایک گھنٹہ کی طویل جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیاحادثہ کی وجہ سے چنیوٹ سرگودھا روڈ دو گھنٹوں کیلئے مکمل طور پر بند کر دی گئی جبکہ آئل ٹینکر سے بھڑکنے والی آگ کی وجہ سے قریبی بجلی کے تار اور کھمبے ٹوٹ کر زمین پر آگرے تفصیلات کے مطابق چنیوٹ کے علاقہ چناب نگر اڈہ پر آورٹیک کرنے کے دوران آئل ٹینکر نمبری P8138اور ٹرک نمبری FDT4125 میں تصادم ہوگیا جس کے بعد دھماکہ سے تیل کی ٹینکی کوآگ لگ گئی دھماکہ اس قدر زوردار تھا کہ آواز میلوں دور تک سنائی دی آئل ٹینکر میں آگ لگ جانے کی وجہ سے ڈرائیور عزیر احمد ولد احمد علی جھلس کر جاں بحق ہوگیا جبکہ دھماکے کی وجہ سے دو راہ گیرغلام شبیر ولد شیر محمد ، فہد ولد شاہد شدید زخمی ہوگئے جن کو ہسپتال منتقل کردیا گیا عینی شاہدین کے مطابق آگ کے شعلے پچاس پچاس فٹ تک بلندتھے واقعہ کی اطلا ع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں فوری جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور 1گھنٹے کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا حادثے کے بعد ٹریفک کی لمبی قطاریں لگ گئیں مقامی پولیس نے موقع پر پہنچ کر حادثہ کا سبب بننے والی دونوں گاڑیوں کو اپنی تحویل میں لیکر حادثہ کا ذمہ دار بننے والوں کیخلاف FIRدرج کرلی

یہ بھی پڑھیں  ضلع چنیوٹ جعلی زچہ بچہ سنٹرزکی بھر مارسالانہ اموات میں کئی گنا اضافہ ہوگیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker