تازہ ترینعلاقائی

ساہیوال:پنجاب حکومت خواتین کی ترقی،فلا ح وبہبوداورانہیں تحفظ فراہم کرنے کے لیے دوررس اقدامات اٹھا رہی ہے ،حمیدہ وحید الدین

ساہیوال: ( شہباز ساجد چیف رپورٹر پنجاب )صو با ئی وزیر وومن ڈویلپمنٹ حمیدہ وحید الدین نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت خواتین کی ترقی ،فلا ح و بہبود اور انہیں تحفظ فراہم کرنے کے لیے دوررس اقدامات اٹھا رہی ہے جن میں وراثت میں حصے کو یقینی بنانا ،ملا زمتوں میں 15فی صد کو ٹہ اور ورکنگ وومن ہا سٹلز کا قیام بھی شامل ہے تاکہ انہیں معاشرے کی ترقی میں حصہ دار بنا یا جا سکے اور ا ن کی معاشی حالت کو بہتر کیا جا سکے ۔وہ یہاں 50کمروں پر مشتمل ورکنگ وومن ہو سٹل کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہی تھیں جس میں ممبر صوبا ئی اسمبلی ملک محمد ارشد اور فرزانہ عباس ایڈ وکیٹ کے علاوہ خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔انہوں نے کہا کہ صوبا ئی حکومت جا مع پر وگرام کے تحت ہر ضلع میں ورکنگ وومن ہا سٹلز تعمیر کر رہی ہے تاکہ ملازمت پیشہ خواتین کے رہا ئشی مسا ئل حل ہوں اور وہ اپنی تمام تر توجہ ملازمت پر دے سکیں ۔اگلے ما لی سال میں صوبے کے تمام بڑے شہروں میں ڈے کئیر سنٹر ز بھی قائم کئے جا ئیں گے تاکہ ملازمت پیشہ خواتین کے چھو ٹے بچوں کی منا سب نگہداشت ہو سکے ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف کے وژن کے مطابق صوبا ئی اسمبلی سے قانون منظور کر وایا جا چکا ہے جس میں وراثت میں خواتین کے حصے کو یقینی بنا یا گیا ہے جبکہ کچی آبادیوں کے ما لکا نہ حقوق میں بھی بیوی کو 50فی صد ما لک بنا یا جا ئے گا اس کے علاوہ تما م صوبا ئی ملازمتوں میں خوتین کو 15 فی صد کو ٹہ دیا جا رہا ہے اور بہت جلد نجی شعبے میں بھی اس پا بندی کا اطلاق کر وایا جا ئے گا ۔صوبائی وزیر حمیدہ وحید الدین نے کہا کہ صوبا ئی حکومت کی کو ششوں سے ہنر مند خواتین کو ذاتی کا روبار کے لیے وزیر اعظم لو ن سکیم میں 50 فی صد کو ٹہ مختص کیا گیا ہے جبکہ سمال لون پروگرام کے تحت بھی 33فی صد کو ٹہ رکھا گیا ہے ۔انہوں نے خواتین پر زور دیا کہ وہ آگے آئیں اور اپنی تعلیم اور ہنر کو ملک کی ترقی کے لیے استعمال کریں تاکہ ملک کی نصف آبادی گھر وں میں رہنے کی بجا ئے عملی زندگی میں اپنا مثبت کر دار ادا کر ے ۔تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے ممبر صوبا ئی اسمبلی ملک محمد ارشد نے بتایا کہ لڑکیوں کی تعلیم کے لیے کمیر میں گرلز ڈگری کا لج تعمیر کے آخری مراحل میں ہے جبکہ حلقہ پی پی 222 میں 10گرلز پر ائمری سکولوں کو ہا ئی سکول کا درجہ دلو ایا جا رہا ہے تاکہ بچیوں کو تعلیم کے لیے درپیش مشکلات کم ہوں ۔ انہوں نے ساہیوال اور کمیر میں ڈے کئیر سنٹرز بنانے کا بھی مطالبہ کیا جس پر صوبا ئی وزیر نے یقین دلا یا کہ اگلے ما لی سال میں دونوں شہروں میں ڈے کئیر سنٹر ز تعمیر کئے جا ئیں گے ۔اس سے پہلے صوبا ئی وزیر وومن ڈیلپمنٹ نے ورکنگ وومن ہا سٹل کا افتتاح کیا ۔

یہ بھی پڑھیں  صولت مرزا کو کل مچھ جیل میں پھانسی دی جائے گی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker