تازہ ترینعلاقائی

جھنگ:مجسٹریٹ کا فرد ملکیت جعلی ثابت ہونے پرقانونی کاروائی کا حکم

جھنگ(بیوروچیف)سول جج /جوڈیشل مجسٹریٹ درجہ اول مس شگفتہ شفیق نے کار نمبریAAQ-440کے سپر دارریاض حسین کے ضامن اعظم خان کی طرف سے پیش کردہ فرد ملکیت جعلی ثابت ہونے پر انکے خلاف قانونی کاروائی کا حکم دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق محمد امیر کی طرف سے دی گئی درخواست میں بتایا گیا کہ سپر دارکار نمبری AAQ-440 ریاض حسین کے ضامن اعظم خان ولد غلام حسین قوم بلوچ سکنہ موضع کلکرائی تحصیل و ضلع جھنگ کی طرف سے دی گئی فرد ملکیت پراپرٹی موضع کوٹ سائی سنگھ تحصیل و ضلع جھنگ بوگس ہے اور اس پر حلقہ پٹواری اور نائب تحصیلدار کے دستخط جعلی ہیں۔ حلقہ پٹواری نذیر احمد اور نائب تحصیلدار رانا محمد افضل نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے واضع کیا کہ واقع ہی ضامن اعظم خان نے عدالت میں جو فرد ملکیت پیش کی ہے اس پر ان دونوں کے دستخط اور مہر جعلی ہیں اور ضامن مذکور کی موضع کوٹ سائی سنگھ میں کسی قسم کی پراپرٹی نہ ہے ۔رپورٹ کی روشنی میں فرد ملکیت جعلی ،خود ساختہ ،بوگس اور فرضی ثابت ہونے پر عدالت نے سپردار ریاض حسین اور اسکے ضامن اعظم خان کے خلاف قانونی کاروائی کرنے کا حکم دیاہے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button