تازہ ترینعلاقائی

سبی: مُچھ پھاٹک پرتیزرفتاری کے باعث ویگن الٹ گئی،دو بچوں اور خواتین سمیت12افراد زخمی

سبی(محمد طاہر عباس نمائندہ خصوصی )لم جی کے قریب مُچھ پھاٹک کے مقام پر تیز رفتاری کے باعث ویگن الٹ گئی،دو بچوں اور خواتین سمیت سمیت 12افراد زخمی ،دو کی حالت تشویشناک،تفصیلات کے مطابق جیکب آباد سے سبی آنے والی ویگن قومی شاہراہ پر لمجی کے قریب مُچھ پھاٹک کے مقام پر تیز رفتاری کے باعث گاڑی کا ٹائراڈ ٹوٹنے کی وجہ سے ویگن الٹ گئی جس کے نتیجے دوکمسن بچے گل زمان،ظہیراں بی بی دو خواتین مسماۃ اللہ رکھی،مسماۃ صاحبہ خاتون ،شہزاداحمد،روشن علی،معشوق علی،جعفران خان سمیت 12افراد شدید زخمی ہو گئے اطلاع ملتے ہی زخمیوں کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے ڈویژنل ہیڈ کوآرتڑ ہسپتال پہنچایا گیا ہسپتال میں ایمر جنسی نافذ کرکے زخمیوں کو طبی امداد دی گئی جبکہ ڈاکٹروں کے مطابق دو زخمیوں جعفران خان اور روشن علی کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی گئی ہے،مزید برآن جائے حادثہ کے مقام پر تحصیلدار لیویز بالاناڑی ملک بہادر خان بنگلزئی نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ کر حادثہ کی تفتیش شروع کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button