پاکستانتازہ ترین

لاہور، اسلام آباد، پشاور، سوات، مہمند ایجنسی میں زلزلے کےشدید جھٹکے

earthquakeاسلام آباد(بیوروچیف) پارا چنار، مہمند ایجنسی، شب قدر، سوات ،پشاور ،اسلام آباد، چنیوٹ، لاہور میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں،لوگوں میں خوف و ہراس پایا پیدا ہوگیا، لوگ کلمہ طیبہ اور دعاوٴں کا ورد کرتے ہوئے گھروں، دکانوں اور دفاتر سے باہر کھلے مقامات پر آگئے ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 6.2محسوس کی گئی ہے جبکہ زیر زمین گہرائی 71کلو میٹر ریکارڈ کی گی ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتے محسوس کیے جانے والے زلزلے کے جھٹکوں سے زیادہ شدید تھے۔علاوہ ازیں بھارت میں نئی دہلی اور مقبوضہ کشمیر میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔زلزلے کا مرکزافغانستان کا جنوب مغربی علاقہ بتایا جارہا ہے۔پنجاب میں کامونگی، شیخوپورہ ،سرگودھا ، قصور،میانوالی،اوکاڑہ ، گجرانوالہ، ایمن آباد،ناروال جبکہ خیبرپختونخوامیں ایبٹ آباد، پشاور، شب قدر، پارا چنار، شانگلہ، نوشہرہ،چترال میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button