پاکستانتازہ ترین

وزیراعظم کھوسو کاعزیزجونیئرپوسٹ سے سینئرعہدے پرتعینات

meer hazarکوئٹہ (ڈیسک رپورٹر)  بلوچستان میں اقرباء پروری کی ایک اور مثال سامنے آگئی، وزیراعظم کھوسو کے عزیز کو جونیئر پوسٹ سے سینئر عہدے پر تعینات کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق بلوچستان میں اقرباء پروری کی ایک اور مثال سامنے آگئی، وزیراعظم میر ہزار خان کھوسو کے قریبی عزیز مدثر ظفر کو گریڈ 17 سے گریڈ 18 کے عہدے پر تعینات کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق مدثر ظفر محکمہ آبپاشی کے سب ڈویژن ڈیرہ مراد جمالی میں ایس ڈی او تھے، انہیں قائم مقام ایگزیکٹو انجینئر کی پوسٹ پر تعینات کردیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مدثر ظفر کی تعیناتی مجاز حکام کی خواہش پر عمل میں لائی گئی جبکہ ایگزیکٹو انجینئر ایری گیشن ارشاد علی کو محکمے میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے جونیئر افسر کو قائم مقام عہدہ نہ دینے کا حکم دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button