تازہ ترینعلاقائی

آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کا سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 100فیصد اضافہ کامطالبہ

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن نے کمرتوڑ مہنگائی کے تناسب سے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 100 فیصد اضافہ کامطالبہ کیاہے اور کہاہے کہ اگر ان کی تنخواہوں میں اضافہ نہ کیاگیا تو وہ پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ اور دھرنادیں گے جبکہ تمام ضلعی دفاتر کے باہر بھی احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے جن میں تمام سرکاری و نیم سرکاری اداروں کے گریڈ ایک سے 16 تک کے ہزاروں ملازمین شرکت کریں گے۔ آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری چوہدری عبدالعزیز بھٹی ، ڈویژنل صدر فیصل آبادرائے اعجاز خان اور دیگر رہنماؤں نے کہاکہ گذشتہ تین سالوں میں مہنگائی کی شرح میں 300 فیصد تک اضافہ ہواہے جبکہ گزشتہ سال سرکاری ملازمین کی بنیادی تنخواہو ں میں صرف 10 فیصد اضافہ کیاگیا اس طرح اکثریتی ایسے سرکاری ملازمین جن کی بنیادی تنخواہ 10ہزار روپے تک ہے ان کی تنخواہوں میں ماہانہ ایک ہزار روپیہ ، جن کی بنیادی تنخواہ 15ہزار روپے تک ہے ان کی بنیادی تنخواہ میں صرف 1500روپے اور جن کی بنیادی تنخواہ 20ہزار روپے ہے ان کی تنخواہ میں صرف 2ہزار روپے ماہانہ اضافہ کیاگیا۔ انہوں نے کہاکہ ستم ظریفی یہ ہے کہ روزانہ مہنگائی کی شرح میں کئی فیصد اضافہ کے باوجود 10فیصد اضافہ کو بنیادی تنخواہ میں ضم نہیں کیاگیابلکہ اسے مہنگائی الاؤنس اور ایڈہاک ریلیف کانام دیاگیاہے ۔انہوں نے کہاکہ اب جبکہ سرکاری ملازمین کا ہوشرباء مہنگائی کے دوران جسم و روح کارشتہ برقرار رکھنا ناممکن ہو چکاہے مگر پھر بھی ان کی بنیادی تنخواہوں میں کم ازکم 100فیصد اضافے کی بجائے کبھی 5فیصد اور کبھی 10فیصد اضافے کا لولی پاپ دے کر ان کے زخموں پر نمک چھڑکاجارہاہے جو کسی بھی صورت قابل برداشت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ انتہائی کم تنخواہوں کے باعث سرکاری اداروں میں کرپشن کا رجحان فروغ پا رہاہے جسے روکنے کیلئے مہنگائی کے تناسب سے ملازمین کی تنخواہیں بڑھانا ہوں گی۔ انہوں نے بتایاکہ تمام سرکاری ملازمین کی تنظیمیں 9جون سے 13جون تک پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر احتجاجی دھرنادیں گی اور دفاتر کی تالہ بندی سمیت قلم چھوڑ ہڑتال سے بھی گریزنہیں کیاجائیگا۔

یہ بھی پڑھیں  پاکستانی قوم آج کشمیری بھائیوں سے یکجہتی دکھائے گی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker