تازہ ترینکھیل

پاک بھارت ٹیموں کا 8 سالہ کرکٹ شیڈول، 6 سیریز کھیلی جائیں گی

لاہور(نمائندہ سپورٹس) پاکستان اور بھارت 2015ء سے 2023ء تک 6 کرکٹ سيريز کھيليں گے، 4 کی ميزبانی پاکستان کرے گا، سابق ٹيسٹ کرکٹرز کہتے ہیں پاک بھارت سیریز سے کرکٹ کو فروغ ملے گا۔ آئی سی سی کے فيوچر ٹور پروگرام کے تحت دونوں ممالک کے مابين 14 ٹيسٹ ، 23 ون ڈے اور 12 ٹی 20 ميچز کھيلے جائيں گے، پاکستان 6 ميں سے 4 سيريز کی ميزبانی کرے گا۔ پی سی بی کے چيف آپريٹنگ آفيسر سبحان احمد کے مطابق سيريز کے انعقاد کو جلد تحريری طور پر قانونی شکل دے دی جائے گی، سابق ٹیسٹ کرکٹرز کا کہنا ہے کہ  پاک بھارت سیریز کے انعقاد سے نئے کھلاڑیوں کو بھی فائدہ ہوگا۔پاکستان کرکٹ بورڈ بھارتی ٹیم کی میزبانی ہوم گراؤنڈ پر کرنے کا خواہشمند ہے لیکن سیکیورٹی صورتحال کے باعث یہ سیریز متحدہ عرب امارات میں بھی کھیلی جاسکتی ہیں

یہ بھی پڑھیں  اقتدارکاخوف،اصغر خان کیس میں یونس حبیب شریف برادران کے بارے میں اپنے بیان سے مکر گئے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker