تازہ ترینعلاقائی

سبی:نصیرآباد میں کیسکوکے دفاترمیں توڑپھوڑاورآفیسران پرتشدد کی شدیدمذمت کرتے ہیں،صدیق لونی

سبی ( ارشاد خلجی نامہ نگار)واپڈا ہائیڈرالیکٹرک ورکر یونین سبی کے سب ڈویژنل چیئرمین محمد صدیق لونی نے اہنے بیان میں نصیر آباد میں کیسکو کے دفاتر میں توڑ پھوڑ اور آفیسران پر تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کیسکو اہلکار دن رات شدید موسمی حالات کے باوجود صارفین کی خدمت میں کوشاں ہیں اور ان تک بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ نصیر آباد میں کیسکو کے دفاتر میں توڑ پھوڑ اور قومی املاک کو نقصان پہنچانے سے مسائل حل نہیں ہوں گے بلکہ عوام کو چاہیے کہ وہ بجلی کے بحران پر قابو پانے کے لیے بجلی چوروں کی نشاندہی کرائیں اور صارفین اپنے ذمہ واج الادہ بلوں کی ادائیگی بروقت کریں تاکہ بجلی فراہم کرنے والے ادارے معاشی طور پر مستحکم ہو سکیں اور عوام تک بآسانی بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے ،جبکہ بجلی کے بحران سے نمٹنے کے لیے قوم ریاست اور بجلی فراہم کرنے والے اداروں سے تعاون کریں انہوں نے کہا کہ کیسکو کے اہلکار اور انجینئرز صارفین کی خدمت میں مصروف عمل ہیں لیکن توانائی کا بحرانصرف تنہا بجلی فراہم کرنے والے اداروں کے بس کی بات نہیں ہے اور شارٹ فال بجلی کو پورا کرنے کے لیے عوام غیر قانونی کنکشن، بجلی چوروں کی حقیقی معنوں میں نشاندہی کی جائے تاکہ عوام کو لوڈ شیڈنگ جیسے عذاب سے نجات مل سکے ،انہوں نے کہا کہ نصیر اؓاد میں کیسکو کے دفاتر پر حملے میں کیسکو کے ایکسیئن کو زدوکوب کرکے تشدد کا نشانہ بنانا غیر اخلاقی فعل ہے جس کی ہم شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا بند فیڈرز کی بحالی کے لیے عوام کو کیسکو انتظامیہ سے تعاون کرنا چاہیے اور اپنے ذمہ واجب الادہ بلوں کی ادائیگی فوراً کرنی چاہیے تاکہ ملک کیسکو جیسے قومی اداروں کو مستحکم بنایا جاسکے اور عوام تک بغیر کسی تعطل کے بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button