تازہ ترینفن فنکار

ظل ہما کولاہورکے مقامی قبرستان میں سپردخاک کردیاگیا

لاہور(نمائندہ شوبز)نامورگلوکارہ، ملکہ ترنم نورجہاں کی بیٹی گلوکارہ ظل ہما انتقال کر گئیں۔ انہیں لاہور کے گارڈن ٹاوٴن قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا، ظل ہما نجی اسپتال میں زیر علاج تھیں، اور کئی روز سے کومے میں تھیں۔گلوکارہ ظل ہما شوگر اور گردوں کے عارضے میں مبتلا تھیں۔ شوگر کے باعث چند روز قبل ان کی ایک ٹانگ کاٹ دی گئی۔ وہ یہ صدمہ برداشت نہ کر سکیں اور کومے میں چلی گئیں۔ اسی حالت میں وہ خالق حقیقی سے جا ملیں۔ ظل ہما کی عمر 70برس تھی۔ ظل ہما کی نماز جنازہ گارڈن ٹاوٴن کی مسجد میں ادا کی گئی اورہزاروں سوگوروں کی موجودگی میں انہیں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ ظل ہما نے سوگواران میں چار بیٹے چھوڑے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  حج بیت ا للہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker