پاکستانتازہ ترین

باجوڑاورمہمند ایجنسی میں ریموٹ کنٹرول دھماکے

خار(نمائندہ خصوصی) باجوڑ اور مہمند ایجنسی میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکوں میں سیکیورٹی اہلکار سمیت 2 افراد جاں بحق جبکہ 10 زخمی ہوگئے۔ باجوڑ ایجنسی کے ہیڈ کوارٹر خار کے علاقے رشکئی میں خار سے نواگئی جانے والی لیویز کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔ ریموٹ کنٹرول بم سڑک کےکنارے نصب کیا گیا تھا۔ دھماکے سے کھیتوں میں کام کرنے والی خاتون جاں بحق اور 6 لیویز اہلکار زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو ایجنسی ہیڈ کوارٹر اسپتال خار منتقل کردیا گیا۔ مہمند ایجنسی کی تحصیل صافی کے علاقے چمرقند دیسی ساختہ ریموٹ کنٹرول کے 2 بم دھماکوں میں خاصہ دار فورس کا ایک اہلکار شہید جب کہ 4 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں  تھانہ ٹیکسلا واہ سٹی اور صدر کی مشترکہ کاروائی ،چھ خطرناک بین الصوبائی گینگ پکڑ لئے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker