تازہ ترینعلاقائی

حجرہ شاہ مقیم:اوباش نے گن پوائنٹ پرمحنت کش کی کم سن بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

حجرہ شاہ مقیم (نامہ نگار)اوباش نے گن پوائنٹ پرمحنت کش کی کم سن بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا،ملزم فرار ،وزیر اعلیٰ پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ ۔تفصیلات کے مطابق حجرہ شاہ مقیم کے نواحی گاؤں راجووال کا رہائشی محنت کش محمد طفیل اپنی اہلیہ کے ہمراہ فوتیدگی میں شرکت کیلئے گزشتہ روز چونیاں گیا ہو اتھاجبکہ اسکی قریباًسولہ سالہ بیٹی گھر سے مویشیوں کیلئے گھاس لینے فصل مکئی میں گئی تو گاؤں کااوباش مقدر عرف قدی اپنے دو ساتھیوں کے ہمراہ وہاں آ دھمکا اور پسٹل لہراتے ہوئے جان سے مار دینے کی دھمکیاں دیکر لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا جبکہ دیگر دو ملزمان پہرہ دیتے رہے اسی دوران شور پر قریب سے گزروالے رہگیر آنے لگے تو ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ،واقعہ کی پولیس کا اطلاع دیدی گئی ہے جبکہ لڑکی نے اپنے والد کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف واقعہ کو فوری نوٹس لیکر مجھے انصاف فراہم کریں ورنہ وہ وزیرا علی کی رہائش گاہ کے سامنے پہلے بھوک ہڑتال اور پھر خودسوزی کر لے گی۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!