کراچی(دانیال خان)امریکی شہری جوئیل کاکس کے وکیل کا کہنا ہے کہ جوئیل کاکس خصوصی مشن پر ہے اور اسے اسلحہ رکھنے کی اجازت ہے۔ جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر کی عدالت میں جوئیل کوکس کے خلاف اسلحہ رکھنے کے کیس کی سماعت ہوئی۔ جوئیل کاکس خود عدالت میں پیش ہوا۔ اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات تھے۔ وکیل جوئیل کاکس بیرسٹر زاہد کا کہنا تھا کہ جوئیل کاکس خصوصی مشن پر ہے اسلحہ رکھنے کی اجازت ہے اور اسلحے کا غلط استعمال ثابت بھی نہیں ہوا، عدالت میں امریکی سفارت خانے کا خصوصی خط بھی پیش کیا گیا،جس کے بعد عدالت نے امریکی سفارت خانے کا خط وزارت داخلہ سے تصدیق کرانے کا حکم دے دیا۔ ملزم جوئیل کاکس کے قبضے سے 5 مئی کو کراچی ایئر پورٹ پر پستول کے میگزین اور گولیاں برآمد ہوئی تھیں،ملزم عدالت سے ضمانت پرہے۔
یہ بھی پڑھیے :
استاتذہ کے تقدس کی داستان گورنرہاؤس پہنچ گئی
ستمبر 11, 2013

ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چنیوٹ کا ادویات اسٹور روم محکمہ صحت کے افسران کی رہائش گاہ میں تبدیل
اگست 21, 2017
ہاں میں مجرم ہوں(حصہ سوئم)
دسمبر 5, 2012