تازہ ترینعلاقائی

بلوچستان لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن سبی کا اجلاس

سبی( ارشاد خلجی نا مہ نگار))بلوچستان لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن سبی کا اجلاس زیر صدارت زونل صدر محبوب علی سیلاچی منعقد ہوا جبکہ اجلاس کے مہمان خصوصی صوبائی صدر جان محمد جتک تھے اجلاس میں لوکل کونسلز کے ملازمین کے مسائل پر سحر انگیز بحث مبحاثہ ہوا اور ملازمین کو درپیش مسائل سے نجات دلانے کی یقین دہانی کرائی گئی اجلاس سے لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن کے صوبائی صدر جان محمد جتک اور سبی زون کے صدر محبوب علی سیلاچی نے خطاب کرتے ہوئے ملازمین کو یقین دلایا کہ یونین کونسلز کے سیکرٹریز کا پروموشن اور میونسپل کمیٹی کے ملازمین کا پروموشن اور سینیارٹی لسٹ نہ جاری کرنے کے خلاف احتجاج کیا جائے گا اور حقوق کے حصول کے لیے ملازمین کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا انہوں نے کہا کہ محکمہ میں سینئرز کی جگہ جونیئرز اہلکاروں کی تعیناتی سینئرز اہلکاروں کی حق تلفی کے مترادف ہے انہوں نے سیکرٹری لوکل گرنمنٹ اور ڈائریکٹر جنرل لوکل گورنمنٹ بلوچستان سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ محکمہ کے ملازمین کی پروموشن جیسے اہم مسئلے سمیت دیگر مسائل کے حل کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھا کر ملازمین کو مسائل سے نجات دلانے میں اپنا اہم کردار ادا کریں۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!