Download WordPress Themes, Happy Birthday Wishes
شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / عمراکمل کے بعد مصباح الحق کی گاڑی کو قذافی اسٹیڈیم کے گیٹ پر روک لیا گیا

عمراکمل کے بعد مصباح الحق کی گاڑی کو قذافی اسٹیڈیم کے گیٹ پر روک لیا گیا

لاہو(نمائندہ سپورٹس)کل عمراکمل سیکورٹی گارڈ کانشانہ بنے، آج پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کو گیٹ پر موجود سیکورٹی گارڈ نے گاڑی اندر لے جانے سے منع کردیا۔ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں مصباح الحق جب سمر کیمپ میں شام کی ٹریننگ کے لیے پہنچے تو سیکورٹی گارڈ نے اْنہیں روک لیا۔ اس کا موٴقف تھا کہ مصباح گاڑی اندر نہیں لے جاسکتے، اگر انہیں ٹریننگ کرنی ہے تو گاڑی کو پہلے برابر والی پارکنگ کی جگہ پر پارک کریں پھر اندر جائیں۔کچھ دیر تو دونوں میں تکرار ہوتی رہی اس کے بعد مصباح الحق نے یہ کیا کہ گاڑی کو مرکزی دروازے پر ہی چھوڑ کر میدان میں چلے گئے۔کچھ دیر بعد پی سی بی کا ایک فرد آیا اور گاڑی اندر لے گیا۔اس سارے واقعے کا دلچسپ پہلو یہ ہے کہ دیگر کرکٹرز کی گاڑیاں اندر ہی موجود تھیں۔

یہ بھی پڑھیں  مبلغین اسلام کا عالمی اجتماع