تازہ ترینعلاقائی

ضلع چنیوٹ میں غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ نےعوام کی زندگی اجیرن بنا دی

چنیوٹ(بیورو رپورٹ) گرمی کی شدت میں اضافہ ہونے کے ساتھ ساتھ ضلع چنیوٹ میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے بھی عوام کی زندگی کو اجیرن بنا دیا ہے۔ ضلع چنیوٹ اور گردونواح میں گرمی کی شدت میں جہاں تیزی سے اضافہ ہوا ہے وہاں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بھی ڈبل کر دیا گیا ہے جس سے مزدور طبقہ انتہائی کسمپرسی کا شکار ہونے کے علاوہ ذہنی مریض بنتے جارہے ہیں عوام کا کہنا ہے کہ حکومت نے گزشتہ سال جو وعدے کئے تھے آج وہ اپنے ان وعدوں کی پاسداری بالکل بھی نہیں کر رہے اور عوام خوشحال ہونے کی بجائے بد حال ہوتی جا رہی ہے اور غربت اور لوڈ شیڈنگ کے ستائے افراد خود کشیاں کرنے پر مجبور ہیں ضلع بھر کی عوام نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے مسئلہ کو جلد سے جلد حل کیا جائے تا کہ عوام خوشحال زندگی گزار سکیں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker