تازہ ترینعلاقائی

ڈسکہ:این اے 112میں پی پی کے امیدوارکا حقیقی بھائی سابق ناظم سینکڑوں ساتھیوں سمیت ن لیگ میں شامل

dowڈسکہ ( نامہ نگار)نہ تم بے وفا ہو نہ ہم بے وفا ہیں مگر کیا کریں اپنی راہیں جدا ہیں ، این اے 112میں پی پی پی کے امیدوار کا حقیقی بھائی سابق ناظم سینکڑوں ساتھیوں سمیت مسلم لیگ (ن)میں شامل ۔حلقہ این اے 112میں مسلم لیگ (ن)کے امیدوار کی حمایت کا اعلان ، لیگی کارکنوں میں خوشی کی لہر ۔تفصیلات کے مطابق موضع میترانوالی کے رہائشی علاقہ کی معروف سیاسی شخصیت سابق ناظم یوسی چوہدری امتیاز احمد چیمہ نے اپنے بڑے بھائی پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما امیدوار این اے 112سابق تحصیل ناظم چوہدری اعجاز احمد چیمہ سے اپنی راہیں جداکرتے ہوئے پیپلز پارٹی کو خیر باد کہتے ہوئے سینکڑوں ساتھیوں سمیت پاکستان مسلم لیگ (ن)میں شمولیت اختیار کر لی ہے اوراین اے 112میں مسلم لیگ (ن)کے نامزد امیدوار رانا شمیم احمد خاں کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے ان کی انتخابی مہم میں بھرپور حصہ لینا شروع کردیا ہے جس سے مسلم لیگ (ن)کے کارکنوں اور ووٹروں میں خوشی کی لہر پائی جارہی ہے ۔علاقہ بھر کی سیاسی سماجی شخصیات نے چوہدری امتیاز احمد کی مسلم لیگ (ن)میں شمولیت کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے مسلم لیگ(ن )کی کامیابی کے امکانات کافی روشن نظر آرہے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں  وزیر اعظم کا سانحہ شاہ نوارنی کے متاثرین کیلئے امداد کا اعلان

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker