تازہ ترینکھیل

نجم سیٹھی نے 9 جون کو پی سی بی کے الیکشن کرانے کا اعلان کردیا

لاہور(نمائندہ سپورٹس) نجم سیٹھی نے پی سی بی کے الیکشن 9 جون سے پہلے کرانے کا اعلان کردیا، کہتے ہیں کہ آئی سی سی کو پی سی بی میں اکھاڑ پچھاڑ پر کوئی تشویش نہیں، پیٹرن ان چیف کے اختیارات کم نہیں کئے جارہے۔ نجم سیٹھی چیئرمین پی سی بی کے طور پر بحال ہوئے تو اعتماد بھی بحال ہوگیا، خوشخبری لے کر میدان میں آگئے، قذافی اسٹیڈیم لاہور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے بولے کہ پی سی بی میں اکھاڑ پچھاڑ پر آئی سی سی کا کوئی لینا دینا نہیں، پاکستان میں کرکٹ کی بحالی کی نومبر تک خوشخبری مل جائے گی۔چیئرمین بورڈ کا کہنا ہے کہ سری لنکا کو خط لکھ دیا ہے کہ پاکستان سری لنکا کی میزبانی کیلئے پوری طرح تیار ہے۔ نجم سیٹھی نے بتایا کہ فکسنگ معاملے میں عمر اکمل کے نام پر کوئی تشویش نہیں، 2012ء میں عمر اکمل نے بکیز کے رابطے کی اطلاع آئی سی سی کو کردی تھی۔چیئرمین کا کہنا تھا کہ پی سی بی کا آئین بھی جمہوری ہوگا اور پیٹرن انچیف بھی بااختیار رہے گا، 9 جون سے قبل کرکٹ بورڈ کے تمام معاملات درست مینجمنٹ کمیٹی ختم ہوجائے گی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button