تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:پولیس تشدد سے ہلاک شہری کے ملزمان 11 روزگزرجانے کے باوجود گرفتارنہ ہوسکے۔

bhai pheruبھائی پھیرو(نامہ نگار)پولیس تشدد سے ہلاک شہری کے ملزمان گیارہ روز گزر جانے کے باوجود گرفتار نہ ہو سکے۔ملزموں کو گرفتار نہ کرنے پرمر کزی انجمن شہریاں بھائی پھیرو کا اظہار تشویش۔ملزمان گرفتار نہ ہوئے تو ملتان روڈ بلاک کر دیں گے۔اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق گیارہ روز قبل بھائی پھیرو کے شریف شہری بس کنڈیکٹرمحمد آصف کوایس ایچ او سٹی تھانہ سٹی بھائی پھیر عطاء مصطفیٰ اور اسکے ساتھی تین پولیس ملازمین نے وحشیانہ تشدد کر کے ہلاک کر دیا۔اس پر متوفی کے ورثا اور شہریوں نے ملتان روڈ بلاک کر کے زبردست ا حتجاج کیا بعد میں ڈی پی او قصورسید خرم بخاری کی یقین دہانی اور ملزمان کی فوری گرفتاری کی یقین دہانی پر احتجاج ختم کردیا گیا۔مگر گیارہ روز گزر جانے کے با وجود ابھی تک پولیس نے اپنے پیٹی بند بھائیوں ایس ایچ او عطا مصطفی اور اسکے ساتھی تین پولیس ملازمین کو گرفتار نہیں کیا۔اس پر مرکزی انجمن تاجراں بھائی پھیرو کے سرپرست شیخ محمد منشا،صدر ملک عبد الحفیظ ،میاں محمد اکرم ،اور دیگر نے گہری تشویش کا اظہار کرتے کہا ہے کہ پولیس جان بوجھ کر اپنے پیٹی بند بھائیوں کو گرفتار کرنے سے گریزاں ہے ۔انہوں نے کہا کہ ایک عام سے واقع پر خادم اعلی پنجاب نوٹس لیکر موقع پر پہنچ جاتے ہیں مگر صوبائی حکومت سے چند کلومیٹر دور بھائی پھیرو میں ایک بے گناہ انسانی جان کے قتل پر خاموشی سمجھ سے بالا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک طرف بھائی پھیرو پولیس بے گناہ افراد پر جھوٹے مقدمات بنا کر شریف شہریوں کو ہراساں کرکے لاکھوں روپے رشوت بٹورتی ہے ،اور کروڑوں روپے رشوت لیکر سنگین جرائم کے ملزمان کو چھوڑ دیتی ہے جبکہ دوسری طرف مظلوم خاندان کے قاتلوں کی پشت پناہی کر کے اپنے فرائض سے چشم پوشی کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی افسران اپنے وعدے کا پاس کرتے ہوئے فوری طور پر ملزمان کو گرفتار کریں وگرنہ بھائی پھیرو میں تاجر سراپا احتجاج بن کر ملتان روڈ بلاک کر کے زبردست احتجاج کریں گے اور حالات کی تمام ترذمہ داری پولیس پر ہوگی ۔مرکزی انجمن تاجراں نے انسانی حقوق کی تنظیموں، آئی جی پنجاب ،آر پی او شیخوپورہ اورچیف جسٹس پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ اس سنگین واقع کا از خود نوٹس لیکر مظلوم خاندان کو انصاف دلائیں اور قاتل پولیس والوں کو قرار واقعی سزا دلوائیں۔

یہ بھی پڑھیں  تحریک انصاف کا امن مارچ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker