تازہ ترینعلاقائی

سبی:تحصیل میونسپل آفیسرکی نگرانی میں شہر میں تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری

سبی۔ (نامہ نگار) کمشنر سبی ڈویژنشیر جان با زئی اور ڈپٹی کمشنر سہیل الرحمن کی ہدا یت پر تحصیل میو نسپل آفیسر غلام محمد بنگلزئی کی نگرانی میں شہر میں تجاوزات کے خلاف آپر یشن جا ری ہے تفصیلات کے مطا بق شہر میں کمشنر سبی ڈویژن اور ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری اس موقع پر تحصیل مو نسپل آ فیسر غلام محمد بنگلزئی نے دکان داروں سے کہا کہ کہ وہ رضا کاران طور پر اپنی دکا نو ں کے سا منے سے تجا وزات ہٹا لیں ورنہ ان کا سا مان ضبط کر لیا جا ئے گا اور بھاری جر مانے کئے جا ئیں گے اور بازار میں مو جود رہڑی والوں کو بھی آخری وارنگ دی کہ آئندہ ان کو جگہ دی گئی ہے اسی جگہ پر اپنی رہڑیاں کھڑی کر یں بازار میں ہو نے کی وجہ سے عوام کو گزرنے میں کا فی دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور شہر کی خوبصورتی بھی ماند پڑتی ہےْ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button