تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:اربوں روپے کی لاگت سے لاہور کے لئے میٹروٹرین ،3 جی اور4جی ٹیکنالوجی موجودہ حکومت کے بڑے کارنامے ہیں،سپیکرپنجاب اسمبلی

بھائی پھیرو(نامہ نگار) اربوں روپے کی لاگت سے لاہور کے لئے میٹرو ٹرین ، گوادر ہائی وے ، تھری جی اور فور جی ٹیکنالوجی موجودہ حکومت کے بڑے کارنامے ہیں ۔ بھائی پھیرو کے نواحی گاؤں بگھیانہ کلاں میں سپیکر پنجاب اسمبلی نے کروڑوں روپے کی لاگت سے واٹر سپلائی سکیم کی مرمت اور ہائی سکول میں نئی عمارت بنانے کا اعلان کر دیا ۔ ہسپتال میں بجلی نا ملنے پر مریضوں میں مایوسی ۔ تفصیلات کے مطابق سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں نے نواحی گاؤں بگھیانہ کلاں کے ہائی سکول میں نئی بلڈنگ کا افتتاح کرتے ہوئے شرکاء سے خطاب کرتے کہا کہ اربوں روپے کی لاگت سے لاہور کے لئے میٹرو ٹرین ، گوادر ہائی وے ، تھری جی اور فور جی ٹیکنالوجی موجودہ حکومت کے بڑے کارنامے ہیں ۔ انہوں نے بگھیانہ کلاں کی واٹر سپلائی کی مرمت ہائی سکول کی گرتی ہوئی عمارتوں کی مرمت اور دیگر منصوبوں کے لئے کروڑوں روپے کا اعلان کیا ۔ اس موقع پر موجود گاؤں کے بعض مکینوں نے سرکاری ہسپتال بگھیانہ کلاں میں بجلی نہ ہونے پر مایوسی کا اظہار کیا اور کہا کہ محکمہ صحت نے ہسپتال میں بجلی لگانے کے لئے محکمہ واپڈا کو لاکھوں روپے ادا کر رکھے ہیں مگر اس کے باوجود ہسپتال کو بجلی نہیں دی گئی جس کی وجہ سے عملہ اور مریضوں کو سخت مشکلات کا سامناہے ۔ سپیکر پنجاب اسمبلی کو چاہیے تھا کہ وہ محکمہ واپڈا کو ہسپتال میں بجلی لگوانے کی ہدایت کرتے ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button