پاکستانتازہ ترین

پاکستان کامودی کوتحفہ،ملیرجیل سے294بھارتی ماہی گیررہا

کراچی(نامہ نگار )پاکستان نے ملیر جیل سے 294 بھارتی قیدیوں کو جذبہ خیر سگالی کے طور پر رہا کردیا ہے ،ان ما ہی گیروں کو کل واہگہ بار ڈرپر بھارتی حکام کے حوالے کیا جائے گا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کی حکومت نے جذبہ خیر سگالی کے تحت ملیر جیل کراچی سے294 بھارتی قیدیوں کو رہا کردیا ہے۔ رہا کئے گئے قیدیوں میں 293 ماہی گیر ہیں جنہیں پاکستانی سمندری حدود سے مچھلیاں پکڑتے ہوئے حراست میں لیا گیا تھا جبکہ ایک قیدی غیر قانونی طور پر سرحد پار کرنے کے جرم میں پکڑا گیا تھا۔ رہا کئے گئے تمام قیدیوں کو بس کے ذریعے لاہور روانہ کردیا گیا ہے جہاں سے انہیں کل واہگہ بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالے کردیا جائے گا۔واضح رہے کہ پاکستانی حکام نے بھارتی حکومت کو دو ماہ قبل ان بھارتی قیدیوں کی دستاویزات بھجوائی تھیں، بھارتی حکومت کی جانب سے انہیں اپنا شہری تسلیم کئے جانے کے بعد انہیں رہا کیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  لیاری حتمی آپریشن کی تیاری،گھاس منڈی سےچیل چوک جانےوالاراستہ بند

 

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker