پاکستانتازہ ترین

حکومت کرنا بہت مشکل کام ہے۔عمران خان

ایبٹ آباد (ڈیسک نیوز) تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا ہے کہ برادری کی بنیاد پر ووٹ دینا شرک ہے، سیاسی جماعتیں فیملی لمیٹیڈ کمپنیاں بن چکی ہیں۔ کپتان نے یہ بھی مان لیا کہ حکومت کرنا بہت مشکل کام ہے۔ عمران خان نے ایبٹ آباد میں گورنر خیبر پختونخوا  سردار مہتاب عباسی کے گڑھ اور ان  کی خالی  کردہ نشست پی کے 45  کے ضمنی انتخاب کے لیے دو مختلف مقامات پر  پنڈال سجائے۔ بیروٹ میں جلسے سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ برادریوں کی بنیاد پر ووٹ دینا بھی شرک ہے، اگر ضمنی انتخاب میں کسی نے دھاندلی کی کوشش کی کہ تو وہ جیل جائے گا۔ عمران خان نے جیو کو مسلم لیگ ن کا میڈیا سیل قرار دیتے ہوئے کہا کہ بہت جلد پورے ملک میں تحریک انصاف کی حکومت ہوگی۔ انہوں نے یہ اقرار بھی کیا کہ حکومت کرنا واقعی مشکل کام ہے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button