پاکستانتازہ ترین

سونامی دھوبی گھاٹ میں آکر گھر کارہا اورنہ گھاٹ کا : رانا ثناءاللہ کا جوابی حملہ

فیصل آباد(نمائندہ خصوصی)وزیر قانون پنجاب رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ سونامی دھوبی گھاٹ میں آکر گھر کارہا اور نہ گھاٹ کا،جلسے میں شرکت کے لئے 90فیصد لوگوں کو دور دراز سے لایا گیا ہے۔رانا ثناءاللہ نے کہا کہ دھوبی گھاٹ جلسہ گاہ میںپانچ سے سات ہزار آدمی ہیں ،یہ وہ لوگ ہیں جنہیں دیہات سے دیہاڑی پر لوگوں کو جلسے میں شرکت کے لئے لایا گیا ہے ،جلسہ گاہ میں صرف 5ہزار کرسیاں لگائی گئی ہیں ،فیصل آباد سے صرف ایک ہزار یا 12سو افراد شریک ہیں جبکہ پورے پاکستان سے پانچ سے سات ہزار آدمی جلسے میں شریک ہیں ، جلسہ گاہ کے لئے فول پروف سکیورٹی کے انتظامات کئے گئے ہیں۔رانا ثناءللہ نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ فیصل آباد میں آج بھی لوڈشیڈنگ ہوئی ہے ، تمام معاملات معمول کے مطابق چل رہے ہیں ۔عمران خان کا یہ کہنا کہ میری وجہ سے فیصل آباد کے لئے ترقیاتی فنڈز کا اعلان کیا گیا بالکل غلط ہے ، کیوں کہ یہ معاہدہ وزیر اعلیٰ شہباز شریف کے دورہ چین میں طے پایا تھا جس میں میں خود بھی موجود تھا ۔

 

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!