پاکستانتازہ ترین

جس ملک میں شفاف انتخابات نہیں ہوتے وہاں خوشحالی ممکن نہیں، عمران خان

فیصل آباد(نمائندہ خصوصی)چیئر مین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ اب کوئی طاقت عوام کو نیا پاکستان بنانے سے نہیں ہوسکتی ، جنون کی کوئی قیمت نہیں ہوتی ۔عمران خان نے کہا کہ ن لیگ نے آج فیصل آباد میں میوزیکل شو رکھ کے سوچا تھا شاید عوام ان کے سرکس میں چلے جائیں گے ،موجودہ حکومت کے ایک سال میں عوام کی زندگی میں کوئی بہتری نہیں آئی۔ انہوں نے خواتین اور شہریوں سے پوچھاکہ کیا انہیں نوکریاں ملیں ، ملک میں نہ روز گار ہے اور نہ تعلیم۔ صرف نوجوانوں کو اپنی طرف لانے کے لئے یوتھ بزنس سکیم جیسے منصوبوں سے ورغلا یا جا رہا ہے لیکن یہ جان لو کہ جنون کی کوئی قیمت نہیں ہوتی اب عوام کو نیا پاکستان بنانے سے کوئی نہیں روک سکتا۔ عمران خان کا بیان ابھی جاری ہے ۔

 

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!