پاکستانتازہ ترین

شہباز شریف کی آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے24گھنٹوں میں دوسری بار ملاقات

لاہور(نمائندہ خصوصی) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے24گھنٹوں میں دوسری بار ملاقات کی ہے ۔ ٹی وی رپورٹ کے مطابق یہ ملاقات پرویز مشرف کے معاملے پر نہایت اہم تھی ۔آرمی چیف سے ملاقات سے قبل شہباز شریف نے غداری کیس کے پراسیکیوٹر اکرم شیخ کے ہمراہ وزیراعظم نواز شریف سے دوگھنٹے ملاقات کی تھی جس میں اہم فیصلے ہوئے جن کے بارے اعتماد میں لینے کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب نے آرمی چیف سے دوسری ملاقات کی اور وزیراعظم سے ہونیوالے تبادلہ خیال کے بارے میں آگاہ کیا۔ ذرائع نے دعویٰ کیاہے کہ شہباز شریف اپنی کوششوں سے سیاسی وعسکری قیادت کے درمیان بعض ایشوز پر غلط فہمیوں کو دور کرنے میں کافی حدتک کامیاب ہوگئے ہیں ۔

 

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button