تازہ ترینعلاقائی

ملتان:عبدالقادر گیلانی کی گاڑی سے مبینہ طور پر نائن ایم ایم پستول برآمد

abdul qadirملتان(ڈیسک رپورٹر) سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے عبدالقادر گیلانی کی گاڑی سے مبینہ طور پر نائن ایم ایم پستول برآمد ہوا ہے ، پولیس کے مطابق تلاشی کے دوران عبدالقادر گیلانی کی گاڑی سے مبینہ طور پر نائن ایم ایم پستول برآمد ہوا ۔گاڑی میں ڈرائیور اور سیکریٹری موجود تھے تاہم اس بات کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے کہ میں عبد القادر گیلانی گاڑی میں موجود تھے یانہیں ۔جونیئر گیلانی حلقہ این اے 151 سے پیپلزپارٹی کے انتخابی امیدوار ہیں۔پولیس نے ڈرائیور اور عبدالقادر گیلانی کے سیکریٹری کو حراست میں لے لیا ہے ۔ ایل ڈبلیوسی7989 لینڈ کروزر گاڑی عبدالقادر گیلانی کی ملکیت ہے۔

یہ بھی پڑھیں  پی ٹی آئی کا پنجاب میں دفعہ 144 کے نفاذ کے خلاف ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا اعلان

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker