پاکستانتازہ ترین

وزیر اعظم نواز شریف کی بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات جاری

نئی دہلی(ڈیسک نیوز)…وزیر اعظم نواز شریف اور بھارتی وزیر اعظم نریندرمودی کی نئی دہلی کے حیدرآباد ہاؤس میں ملاقات جاری ہے، ملاقات تقریباًایک گھنٹہ پر محیط ہوگی۔ وزیر اعظم ملاقات کیلئے حیدر آباد ہاؤس پہنچ تو نو منتخب بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے ان کا استقبال کیا۔ نواز شریف بھارتی صدر پرناب مکھر جی سے بھی ملاقات کریں گے۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے ذرائع کے مطابق نوازشریف نریندرمودی ملاقات کا شیڈول ایک گھنٹہ رکھاگیاہے تاہم باہمی مشاورت سے دورانیہ بڑھایا بھی جاسکتاہے۔ وزیراعظم نوازشریف نریندرمودی کے ساتھ ملاقات کے فوری بعد بھارت کے صدرپرناب مکھر جی سے بھی ملاقات کریں گے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نوازشریف نے بھارتی ہم منصب سے ملاقات سے پہلے مشیر خارجہ امور سرتاج عزیز، معاون خصوصی طارق فاطمی سمیت دیگر سے مشاورت کی ہے۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم میاں نواز شریف پاک بھارت دیرینہ مسائل بات چیت سے حل کرنے کی پیشکش کرنے کے ساتھ دو طرفہ تجارت کوفروغ دینے کیلئے اعتماد سازی کے اقدامات پر بھی زور دیں گے، وہ اس سلسلے میں ایک ممکنہ روڈ میپ بھی پیش کریں گے جس کے تحت جامع مذاکرات کی بحالی تک پہنچاجاسکتاہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button