پاکستانتازہ ترین

سابق صدر آصف زرداری پولو گراﺅنڈ ریفرنس کیس میں باعزت بری

اسلام آباد(بیوروچیف )سابق صدر آصف علی زرداری کو پولو گراﺅنڈ ریفرنس کیس میں با عزت بری کر دیا گیا ہے ،عدالت نے ایس جی ایس اور کوٹیکنا کیس میں نیب سے مزید شہادتیں طلب کر لیں ہیں جبکہ اے آرو ائے گولڈ اور اور ارسس ٹریکٹر ریفرنسز میں فیصلہ چار جون کو سنا یا جائے گا ۔ نجی ٹی وی کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف پولو گراﺅنڈ ریفرنس کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی سر براہی میں ہوئی ۔ سماعت کے دوران سابق صدر آصف علی زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے عدالت کے رو برو موقف اختیا ر کیا کہ یہ ریفرنس سترہ سال سے عدالتوں میں زیر سماعت ہے ،اس ریفرنس میں سابق صدر کے ساتھ موجود دیگر ملزمان یا تو باعزت بری کیے جاچکے ہیں یا ان کی وفات ہو چکی ہے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ سابق صدر اس ریفرنس میں سزا سے زیادہ قید کاٹ چکے ہیں ۔سماعت کے بعد احتساب عدالت نے اپنے مختصر فیصلے میں سابق صدر آصف زرداری کو پولیو ریفرنس سے باعزت بری کردیا، عدالت نے فیصلے میں مزید کہا کہ ،اے آر وائے گولڈ اور ارسس ٹریکٹر کیس کا فیصلہ چار جون کو سنا یا جائے گا ، عدالت کا مزید کہنا تھا کہ ایس جی ایس اور کوٹیکنا کیس میں نیب گواہوں کی لسٹ مہیا کرے تاکہ چار جون کو ہی ان پر جرح بھی کی جاسکے ۔ یاد رہے کہ عدالت نے پہلے ہی سابق صدر آصف علی زرداری کو ایس جی ایس اور کو ٹیکنا کیس میں استثنی دیا ہوا ہے ۔

 

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button