پاکستانتازہ ترین

وزیرستان اور بنوں میں دھماکے، چھ سیکیورٹی اہلکار شہید

راولپنڈی (نمائندہ خصوصی) شمالی وزیرستان اور ایف آر بنوں میں سڑک کنارے نصب بارودی مواد کے دھماکوں میں چھ سیکیورٹی اہلکار شہید اورچار زخمی ہوگئے ۔ پاک فوج کے محکمہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق نوشیرقلعہ کے قریب دہشتگردوں نے سڑک کنارے دوبارودی سرنگیں نصب کررکھی تھیں ۔دھماکے سے تین اہلکار زخمی ہوگئے جن میں ایک بعد میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ اُدھر ایف آر بنوں میں ٹودہ چینہ میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکراگئی جس کے نتیجے میں تین اہلکار شہید اور دوزخمی ہوگئے ۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بنوںدھماکے کے شہداءمیں ناصرعلی ، جعفر خان اور مظفر شامل ہیں۔مقامی ذرائع کے مطابق دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔

 

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button